ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے کانگریس پارٹی دفتر میں کارنگریس کے رکن اسمبلی جیتوپٹواری نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ Congress MLA Jitu Patwari Press Conference جس میں انہوں نے بھارتی جنتا پارٹی کی ریاستی حکومت کی جم کر تنقید کی اور حکومت کو پوری طرح سے ناکام بتایا۔Congress MLA Jitu Patwari Slams Shivraj Singh Govt
انہوں نے کہا کہ ریاست میں بےروزگاری کا فیصد 8.5 پر پہنچ چکا ہے۔ ضلع اجین میں سرکاری نوکری کے لیے 25 پوسٹ نکالے گئے تھی جس کے لئے 10 ہزار سے زیادہ درخواستیں آئی ہیں۔ ریاست پوری طرح سے قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ ریاست پر 2 لاکھ 88 ہزار کروڑ کا قرض ہے۔ ان حالات کے درمیان حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
رکن اسمبلی جیتو پٹورای نے کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے کہا کہ ' کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں لوگ تڑپ تڑپ کر مر گئے جس کے ذمہ دار شیوراج سنگھ کی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے تیسری لہر کو امریکہ اور یوروپ میں سونامی بتایا ہے۔ وہیں ادھر ریاست میں بھی کورونا معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لیکن حکومت نےصرف رات میں کرفیو لگانے کا فیصلہ لیا ہے جو کافی نہیں ہے۔ Shivaraj Singh Govt Responible for Corona Mismanagement