بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں بر سر اقتدار جماعت بی جے پی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ’ہر گھر ترنگا مہم’ کے تحت عوام کے درمیان مفت ترنگا تقسیم کیا جارہا ہے۔ ایک جانب جہاں بی جے پی کے دفتر سے مفت ترنگا تقسیم کیا جارہے تو وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے مفت ترنگا تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عارف مسعود کا کہنا ہے کہ ’ہر گھر ترنگا مہم’ کے تحت ترنگا کے ساتھ مجاہدین آزدای کی تصویربھی دی جائے گی تاکہ مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔ Arif Masood Announced Distribution of Free Tiranga
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ملک کی آزادی کے 70 برس بعد تک اپنے دفتر پر ترنگا لہرانے سے گریز کرنے والی بی جے پی 'ہر گھر ترنگا' لہرانے کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گھر گھر ترنگا لہرا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قومی پرچم کو کاروبار کے طور پر اپنا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔