رکن اسمبلی عارف مسعود نے مسلم قیدویوں کے لئے ڈائٹ پلان اور سہولیات کو بدلنے کا مطالبہ کیا بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے جیل سپریٹنڈنٹ اروند کمار سے ملاقات کی جیل کے قیدیوں کو دیئے جانے والی سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے دور سے جیل میں پڑی غیر ملک کی اشیاء کی نقل و حرکت کو اب صورت حال کے پیش نظر تبدیل کیا جانا چاہئے تاکہ جیل میں قیدیوں کو روزہ افطار مل سکے اور روزہ داروں کو راحت مل سکے۔ گرمی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کولر اور پنکھے لگانے کی بھی اجازت دی جائے۔
اس مماملے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے اس سلسلے میں جلد فیصلہ لینے کی یقین دہانی کرائی لیکن میڈیا کے سامنے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کئی سالوں سے جیلوں میں قیدیوں کو رضاکار تنظیمیں استعمال کا سامان فراہم کر رہی ہیں۔ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ریاست کی جیلوں میں ابھی تک کھانے پینے کی اشیاء فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
عارف مسعود نے گفتگو میں مزید کہا کہ ریاست کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں اور رضاکار تنظیموں اور قیدیوں کے لواحقین کو جیل مینوئل کے مطابق افطار کا سامان دینے کی اجازت ہونا چاہیے۔
رکن اسمبلی عارف مسعود نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے رمضان کے ساتھ ہمارے ہم وطن بھائی کے اہم تہوار نو راتری کہ اپواس کا بھی ذکر کیا کہ اس میں ہندو بھائی جو قید ہے اور وہ اپنے مذہب کے مطابق جس طرح سے مسلم روزے رکھتے ہیں وہ بھی اپواس کر رہے ہیں۔ اس لیے جیل مینول میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Controversy Over Prayer in Classroom سی ایم رائزنگ اسکول کے کلاس روم میں نماز پڑھنے پر تنازعہ
وفد سے بات چیت میں ڈائریکٹر جنرل جیل نے یقین دلایا کہ جیل قوانین کے مطابق جو سہولت دی جانی چاہیے وہ جلدی دی جائے گی۔ رکن اسمبلی عارف مسعود نے گفتگو میں کہا کہ اسی طرح پرائیویٹ ادارے آئندہ گرمیوں کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے جیلوں کے اندر کولر اور اضافی پنکھے لگانا چاہتے ہیں کیوں کہ اس سلسلے میں ہیڈ کوارٹر سے پہلے کی طرح کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اس فلاحی کام میں اداروں کو تکلیف ہوگی اس پر بھی توجہ دینی چاہیے۔