اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس رہنماوں کی آج مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں انتخابی مہم - چھتیس گڑھ میں 70 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ

مدھیہ پردیش میں 230 اسمبلی نشستوں کے لئے اور چھتیس گڑھ میں 70 اسمبلی نشستوں کے لئے دوسرے مرحلے میں 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان تین دسمبر کو کیا جائے گا۔ election campaign of Political parties in MP and Chhattisgarh

Assembly elections
Assembly elections

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 10:15 AM IST

نئی دہلی: مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں انتخابی مہم کے آخری دن کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، پارٹی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا مختلف علاقوں میں سات عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس قائدین کے مطابق پارٹی سربراہ ملکارجن کھرگے آج مدھیہ پردیش میں تین عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

جبکہ کانگریس رہنما راہل گاندھی چھتیس گڑھ میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پہلی عوامی ریلی بیمیٹارا میں جبکہ دوسری ریلی بلودہ بازار کے علاقے میں ہوگی۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم میں ہوں گی جہاں وہ دتیا اور سیدھی میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی انتہائی سرگرمی سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ بی جے پی کے لئے وزیراعظم نریندر مودی لگاتار ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں۔ جبکہ کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ان دو ریاستوں میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: راہل گاندھی کی مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں 230 اسمبلی نشستوں کے لئے اور چھتیس گڑھ میں 70 اسمبلی نشستوں کے لئے دوسرے مرحلے میں 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں آج شام پانچ بجے سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم ختم ہوجائے گی۔

( ا ٓئی اے این ایس )

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details