اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت کے کہنے پر کانگریس لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، کمل ناتھ - پچاس فیصد کمیشن والا راج

کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا کہ ''جس حکومت کو مدھیہ پردیش کا بچہ بچہ کمیشن راج حکومت کہتا ہے، وہ حکومت بدعنوانی کی جانچ نہیں کر سکتی، بلکہ بدعنوانی کا مسئلہ اٹھانے والوں پر مظالم کرسکتی ہے۔ میں کانگریس کے ہر کارکن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بدعنوانی کے خلاف کھڑے ہوں اور اس 50 فیصد کمیشن کے راج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔''

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 13, 2023, 1:24 PM IST

بھوپال: سوشل میڈیا پر کمیشن سے متعلق مبینہ لیٹر وائرل ہونے کے بعد کانگریس لیڈروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے تعلق سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ایف آئی آر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت کے کہنے پر رجسٹرڈ کی گئی ہے۔

کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا کہ ’’سر سے پاؤں تک گھپلوں میں گھری شیوراج سنگھ چوہان حکومت کے کہنے پر، بی جے پی لیڈروں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں کانگریس کی معزز لیڈر پرینکا گاندھی، جے رام رمیش اور میں اور مجھ سمیت کئی لیڈروں پر ریاست کے مختلف ضلعوں میں بی جے پی لیڈروں نے ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔''

مزید پڑھیں: FIR Against Cong Leaders مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع میں پرینکا سمیت کئی کانگریس رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر

انہوں نے مزید کہا کہ ''جس حکومت کو مدھیہ پردیش کا بچہ بچہ کمیشن راج حکومت کہتا ہے، وہ حکومت بدعنوانی کی جانچ نہیں کر سکتی، بلکہ بدعنوانی کا مسئلہ اٹھانے والوں پر مظالم کرسکتی ہے۔ میں کانگریس کے ہر کارکن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بدعنوانی کے خلاف کھڑے ہوں اور اس 50 فیصد کمیشن کے راج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔''
قابل ذکر ہے کہ ''پچاس فیصد کمیشن راج'' والے ایک ٹویٹ پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی، کملناتھ سنگھ، جے رام رمیش سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور ان کے ٹویٹر ہینڈلز کے خلاف بی جے پی نے ریاست کے 41 اضلاع میں ایف آئی آر درج کروایا ہے۔
یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details