اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس رہنما کمل ناتھ نے نو منتخب گورنر سے ملاقات کی - بھوپال ای ٹی وی بھارت خبر

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ریاست کے نومنتخب گورنر منگو بھائی پٹیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور ریاست کے حالات سے واقف کروایا-

نو منتخب گونر سے ملات کی
نو منتخب گونر سے ملات کی

By

Published : Jul 11, 2021, 1:41 PM IST


ریاست مدھیہ پردیش کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ریاست مدھیہ پردیش کے نومنتخب گورنر منگو بھائی پٹیل سے ملاقات کرکے ریاست کے حالات سے واقف کروایا-

نو منتخب گونر سے ملات کی


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے گورنر سے ملاقات کرکے انہیں ریاست میں ایس سی- ایس ٹی طبقے کے افراد کے حالات سے واقف کروایا- ان لوگوں کے ساتھ ریاست میں اتنے حادثات پیش آئے ہیں جتنے ملک کی تاریخ میں پیش نہیں آئے-


انہوں نے کہا کہ گورنر منگو بھائی پٹیل کو قبائلی علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ ہے اور انہوں نے سماجی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی یہ کوشش ہے کہ اس طبقہ کے حقوق کی حفاظت کی جائے۔


کمل ناتھ کے مطابق انہوں نے گورنر کو یہ بھی بتایا کہ ریاست میں ہر طبقہ پریشان ہے۔ کسان، چھوٹے کاروباری یریشان ہیں، نوجوان بے روزگار ہے۔ بےروزگاری کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔ معاشی حالات بھی خراب ہیں-


او بی سی ریزرویشن کو لے کرکمل ناتھ نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس کے لیے قدم اٹھائے تھے اور اس کے لئے ایک خاکہ تیار بھی کیا تھا- جسے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی شیو راج سنگھ چوہان کی حکومت کو نافذ کرنا چاہیے- انھوں نے کہا کہ آج عوام اس بات سے واقف ہیں کہ ریاست کی حالت کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ نمونیہ ہو نے کی وجہ سے میں گیارہ دن اسپتال میں تھا۔ تاہم اب پوری طرح سے صحتیاب ہوں۔ اب وہ ریاست کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔

ضمنی انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کررہے ہیں۔ مناسب وقت آنے پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔


2023 میں حکومت سازی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے مدھیہ پردیش کی عوام پر پورا بھروسہ ہے کہ عوام سب سے پہلے سچائی کا ساتھ دے گی-


مہنگائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی کوئی حد نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات سے قبل وعدے کئے تھے۔ تاہم 2013_14 کے بعد ان وعدوں کا جائزہ لیں تو حقیقت عوام کے سامنے ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details