بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے ۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔سیاسی جماعتوں کے درمیان وعدوں کا کھیل بھی جاری ہے۔
اسی درمیان ریاستی کانگریس صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بڑا علاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد گیس سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا اور خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے دیے جائیں گے۔
کمل ناتھ نے کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان کہتے ہیں کہ کمل ناتھ اپنے 15 مہینوں کا حساب دیں،شیوراج سنگھ بھی آپ اپنے 18 سال کا حساب دیں، تو میں بھی اپنی 15 مہینوں کا حساب دے دیتا ہوں۔ کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ شیوراج سنگھ ان دنوں یقین دہانی اور اعلانات کے نشے میں ہیں۔ وہ ہماری ماؤں بہنوں کو ایک ہزار روپے دینے کی بات کر رہے ہیں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مہنگائی کتنی بڑھی؟ میں اعلان کرتا ہوں کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد گیس سلینڈر 500 روپے میں دیا جائے گا۔خواتین کو 1500 روپے دیے جائیں گے۔