اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس رہنما ہمادری سنگھ بی جے پی میں شامل - LEADER

کانگریس کے مدھیہ پردیش کے شہ ڈول لوک سبھا حلقے کے قد آور رہنما اور راجیو گاندھی حکومت میں وزیر رہے آنجہانی دلویر سنگھ کی بیٹی ہمادری سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کی باضابطہ رکنیت حاصل کرلی ہے۔

FILE PHOTO

By

Published : Mar 20, 2019, 8:30 PM IST

ریاستی بی جےپی ہیڈکوارٹر میں ریاستی صدر راکیش سنگھ اور نائب صدر وجیش لوناوت کی موجودگی میں محترمہ سنگھ نے بی جےپی کی رکنیت لی۔محترمہ سنگھ کی ماں راجیش نندینی بھی شہ ڈول لوک سبھا حلقے سے کانگریس رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔گزشتہ سال بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر نریندرمراوی سے ہمادری سنگھ کی شادی ہونے کی خبر سرخیوں میں تھی۔تبھی سے ان کے بی جےپی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں لگائی جارہی تھیں۔

بی جےپی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد محترمہ سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کے شوہر سمیت سسرال کا پورا خاندان بی جےپی سے منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد ان کا خاندان تبدیلی ہوگیا،اس لئے انہوں نے بی جےپی میں آنے کا فیصلہ کیا۔

محترمہ سنگھ نے دونوں پارٹیوں کی جانب سے ان پر کسی بھی قسم کا دباؤ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے بی جےپی میں آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو وزیراعظم نریندر مودی جیسی مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔

محترمہ ہمادری سنگھ ریاست کے شہ ڈول لوک سبھا ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جانب سے امیدوار رہی تھیں۔حالانکہ انہیں بی جےپی امیدوار گیان سنگھ کی وجہ سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔مانا جارہا ہے کہ بی جےپی انہیں شہ ڈول لوک سبھا الیکشن میں اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details