واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت گھر پر ہلاک شدگان ہریش کنور، اہلیہ سمترا کنور اور 4 برس کی بیٹی آشی کے ساتھ ہی گھر پر ہریش کنور کی عمر رسیدہ والدہ موجود تھیں۔
واقعہ کے فوراً بعد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچے اور ڈاگ سکواڈ کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔
نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ محلے والوں میں بات گشت کر رہی ہے کہ ملزم صبح 4 بجے ہریش کنور کے گھر پہنچا اور دروازہ کھول کر گھر کے اندر داخل ہو گیا۔
ملزمین نے سب سے پہلے گھر کے اندر داخل ہوتے ہی ہریش کی ماں کے گلے میں گمچھے کی پھانسی لگا کر ان کا قتل کرنے کی کوشش کی۔ واقعہ کے بعد جیسے ہی ہریش کی والدہ کو ہوش آیا انہوں ںے شور مچا کر گاؤں والوں کو جمع کر لیا۔ فی الحال ملزم قتل کو انجام دے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ کسی پرانے تنازع کے پیش نظر یہ واقعہ پیش آیا۔