اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے پریس کانفرنس میں بھارتی جنتا پارٹی کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہوئے کہا کہ مہاکال مندر لوک میں پیش آئے مہرشی مجسمے میں بدعنوانی کے معاملے سے میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے دموہ کے اسکول میں حجاب کا معاملہ لایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخاب ہونے ہیں، جس کے چلتے دگ وجے سنگھ اندور دورے پر ہیں۔
اس دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے بھارتی جنتا پارٹی کے کام کاج پر کئی سوال اٹھائے۔ وہیں صوبے کے دموہ میں ایک اسکول کے سامنے حجاب پہنے ہوئے ہندو طلبات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ داموہ میں حجاب کا معاملہ اٹھایا گیا ہے تاکہ اجین مہاکال لوک میں بدعنوانی معاملے کی توجہ میڈیا سے ہٹ جائے، اس لیے حجاب معاملہ لایا گیا ہے اور اس کو ہندو مسلم کر دیا گیا۔ بی جے پی خود اس کی شکایت کرتے ہیں اور پھر خود اس کے خلاف ورزی کرتے ہیں۔ پورے صوبہ میں اس طرح کا ماحول بنا ہوا ہے۔