اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Leader Digvijay Singh دگ وجے سنگھ کی کار سے نوجوان زخمی، رہنما نےعلاج کی تمام ذمہ داری لے لی

کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن دگ وجے سنگھ کی کار سے ٹکرا کر ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد کانگریس رہنما نے خود زخمی نوجوان کو ہسپتال میں داخل کرایا اور علاج کی تمام ذمہ داری لے لی۔ Congress Leader Digvijay Singh

دگ وجے سنگھ کی کار کی ٹکر سے نوجوان زخمی
دگ وجے سنگھ کی کار کی ٹکر سے نوجوان زخمی

By

Published : Mar 10, 2023, 4:54 PM IST

دگ وجے سنگھ کی کار کی ٹکر سے نوجوان زخمی

بھوپال:مدھیہ پردیش کانگریس کے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ راجیہ سبھا رکن دگ وجے سنگھ کی گاڑی سے ایک نوجوان کو ٹکر لگ گئی۔ اس حادثے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔ نوجوان کو علاج کے لئے پہلے زیرا پورہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے بھوپال ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے ساتھ ہی دگ وجے سنگھ بھی زیرا پور ہسپتال پہنچے تھے جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد نوجوان کو بہتر علاج اور ٹیسٹ کیلئے بھوپال ریفر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کانگریس صدر پرکاش پروہت کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ پرکاش پروہت کے گاؤں کوڈاکیا میں اظہار تعزیت کرنے پہنچے تھے۔خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وہ واپس راجگڑھ آرہے تھے۔ اسی وقت ببلو ولد مانگی لال باگری، عمر تقریبا 25 سال زیرہ پورہ میں ٹیچر کالونی کے قریب سڑک سے گزرنے کے دوران ان کی موٹر سائیکل دگ وجے سنگھ کی گاڑی کی زد میں آ گئے۔

حادثے میں ببلو موٹر سائیکل سے نیچے گر کر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے دوران بیاورا کے سابق رکن اسمبلی پرشوتم ڈانگی کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی۔ان کی گاڑی پر نوجوان کو بیٹھا کر ہسپتال لے جایا گیا۔دگ وجے سنگھ بھی پیچھے سے ہسپتال پہنچے۔ دگ وجے سنگھ نے زخمی کی حالت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:MP Election 2023 دگ وجے سنگھ نے کانگریس رہنماؤں کو ہدایت دی

کانگریس کے سنیئررہنما دگ وجے سنگھ نے سر میں چوٹ کی وجہ سے نوجوان کو بھوپال ریفر کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کا سٹی اسکین کرایا جاسکے اور بہتر علاج ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details