بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے میں کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے سمردھ ناری، ناری سمان یوجنا کے فارم بھوپال کے نیلم پارک میں تقسیم کئے۔آج کے پروگرام میں 20ہزار فارم جمع کئے گئے۔ اس موقعے پر سابق مرکزی وزیر سوریش پچوری اور ریاست مدھیہ پردیش کے آبزرور سبہاش چوپڑا، ضلع کانگریس صدر کیلاش مشرا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سبہاش چوپڑا نے کہا کہ کمل ناتھ کی 15 ماہ کی حکومت میں عوامی بہبود کے کام ہوئے ہیں جس میں کسانوں کا قرضہ معافی، نکاح یوجنا میں 51 ہزار روپے دیے گئے تھے جس سے صوبے کی عوام کو فائدہ ملا تھا۔ وہی سرکار بدلنے پر شیوراج حکومت نے تمام اسکیموں کو بند کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے پر کانگریس نے جو اعلانات کئے ہیں ان کا فائدہ سب عوام کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ حکومت بننے کے بعد تمام طبقات کو اسکیموں کا مساوی فائدہ ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک کی عوام نے کانگریس کی سردار بنائی اور کرناٹک میں جو پانچ گیرنٹی راہل گاندھی نے دی تھی وہ پہلی کیبینٹ میں ہی ان اسکیموں کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی حکومت بننے پر جو منصوبے عوام کے لئے ہوں گے وہ نافذ کئے جائیں گے۔