نئی دہلی: کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی کمیٹی اور مہم کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو 19 رکنی انتخابی کمیٹی کا صدراور سینئر لیڈر کانتی لال بھوریا کو 33 رکنی مہم کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
دونوں کمیٹیوں میں کانگریس کی ذیلی تنظیموں کے ریاستی سربراہوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تمام عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کام شروع کریں۔انہوں نے بتایا کہ کمل ناتھ کی قیادت میں تشکیل دی گئی، مہم کمیٹی میں ڈاکٹر گووند سنگھ، دگ وجے سنگھ، سریش پچوری، کانتی لال بھوریا، ارجن یادو، اجے سنگھ راہل، وویک تنکھا، راجمنی پٹیل، نکول ناتھ، سجن سنگھ ورما، وجے لکشمی سادھو، ترون بھانوت، اومکار سنگھ مرکم، سکھ دیو پانسے، بالا بچن، جیتو پٹواری، کملیش پٹیل، عارف مسعود اور تمام کانگریس تنظیموں کے ریاستی سربراہان کو شامل کیا گیا ہے۔