بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر سبھی پارٹیوں کے امیدوار اپنی طاقت دکھانے میں لگ گئے ہیں۔ وہیں آج دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی اور کانگریس امیدوار عارف مسعود اپنے اسمبلی حلقے کی خواتین جس میں سبھی مذاہب کی خواتین شامل تھی، کے ساتھ اسٹیٹ بینک چوراہے سے کلیکٹر آفس تک اپنی انتخابی تشہیری ریلی نکالی۔
ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا اور ہاتھوں میں بینر پوسٹر لیے عارف مسعود کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے نظر آئی۔ خواتین لگاتار نعرے لگا رہی تھی۔ اس موقع پر کانگرس امیدوار عارف مسعود نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی اس ریلی میں آنے کی خاص دو وجوہات ہے۔ میں نے پرانے اور نئے بھوپال کو جوڑا اور مجھے خواتین نے اپنا بھائی بنایا ہے۔
کانگریس کے امیدوار نے کہاکہ میں اپنی بہنوں کو ایک ساتھ لا کر شہر کو دکھانا چاہتا تھا کہ آؤ ہم بھوپال کی گنگا جمنا تہذیب کو قائم کریں۔ اور یہ پیغام دے کے سبھی اسی طرح کے کام کو انجام دے۔