اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل - ایم پی میں بھارت جوڑو یاترا

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے جو مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی آج مدھیہ پردیش پہنچی ہے۔ وہ کُل 150 دن کی یاترا کے بعد کشمیر تک جائیں گے۔ اس دوران 3570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔ Bharat Jodo Yatra in MP

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل
کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل

By

Published : Nov 23, 2022, 9:44 AM IST

Updated : Nov 23, 2022, 12:30 PM IST

برہان پور: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوگئی۔ یہ یاترا چار دسمبر تک اس ریاست میں رہے گی اور ضلع اگرمالوا سے راجستھان میں داخل ہوگی۔ گاندھی صبح مہاراشٹر کے جلگاؤں جامود سے برہان پور ضلع کے بودریلی گاؤں پہنچے۔ وہاں بنجارہ رقص کے ذریعے راہل گاندھی کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔ بعد ازاں راہل گاندھی پد یاترا کی شکل میں بودریلی گاؤں سے بھی آگے بڑھ گئے اور یاترا صبح تقریباً 10 بجے کے قریب برہان پور ضلع کے جین آباد پھاٹا پر واقع سینٹ زیویئر انٹرنیشنل اسکول پہنچے گی۔ یہیں یاترا کا ’’ڈے کیمپ‘‘ ہوگا۔ Bharat Jodo Yatra enters Madhya Pradesh

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل

اس یاترامیں شامل ہونے کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی دیر رات برہان پور ضلع پہنچیں گے۔ پرینکا پہلے اندور آئیں گی اور پھر سڑک کے راستے برہان پور پہنچیں گی۔ وہ 24 اور 25 نومبر کو یاترا میں شامل ہونے کے بعد 26 نومبر کو واپس لوٹ جائیں گی۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ، ارون یادو، سریش پچوری اور کئی لیڈران و عہدیداران یہاں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔

راہل گاندھی ریاست میں 12 دنوں کے دوران تقریباً 380 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے چار دسمبر کو اگرمالوا ضلع سے راجستھان میں داخل ہوں گے۔ اس دوران مسٹر گاندھی برہان پور کے علاوہ کھرگون، کھنڈوا، اندور، اجین اور اگرمالوا اضلاع سے بھی روانہ ہوں گے۔ شری گاندھی برہان پور ضلع کے بعد کھنڈوا ضلع کے جھیری جائیں گے۔ اگلے روز 24 تاریخ کو یاترا بورگاؤں سے کھرگون کے کھیرڈا تک جائے گی۔ 25 تاریخ کو مسٹر گاندھی کھیرڈا سے مورٹکہ تک کا سفر کریں گے۔ اس کے بعد 26 نومبر ہفتہ کے روز مسٹڑ گاندھی کی یاترا اندور ضلع میں داخل ہوگی۔ یہاں وہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو جائیں گے۔ اگلے دن مسٹر گاندھی مہو سے اندور کا سفر کریں گے۔ 28 تاریخ کو یاترا کا آرام کا دن طے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران پرینکا بھی شامل ہوں گی

راہل گاندھی 29 تاریخ کو اندور شہر سے سانور جائیں گے اور 30 تاریخ کو یاترا سانور سے اجین ضلع میں داخل ہوگی اور ایک تاریخ کو بھی اجین میں ہی رہے گی۔ 2 دسمبر کو یاترا کا آغاز اجین کے جھالرا سے ہوگا۔ یہاں سے مسٹر گاندھی آگر-مالوا کے کاسی بردیہ پہنچیں گے۔ 3 دسمبر کو شری گاندھی اس ضلع کے مہودیا سے لالہکھیڈی تک کا سفر کریں گے جبکہ 4 تاریخ کو یاترا لال کھیڑی سے راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں داخل ہوگی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے جو مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی آج مدھیہ پردیش پہنچی ہے۔ وہ کُل 150 دن کی یاترا کے بعد کشمیر تک جائیں گے۔ اس دوران کل 3570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 23, 2022, 12:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details