ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے قومی صفائی سروے۔2020 میں اندور شہر کو چوتھی مرتبہ ملک کا سب سے صاف و ستھرا شہر کا خطاب ملنے پر عوامی نمائندوں و صفائی اہلکاروں و افسران کو مبارک باد دی ہے۔
اندور کو کمل ناتھ کی مبارک باد - indore cleanest city for the fourth time
مدھیہ پردیش کے شہر اندور کو قومی صفائی سروے میں چوتھی مرتبہ پہلا مقام پھر سے حاصل ہوا ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
![اندور کو کمل ناتھ کی مبارک باد Congratulations to Indore on being named the cleanest city for the fourth time: Kamal Nath](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8490359-1006-8490359-1597921702204.jpg)
اندور کو چوتھی مرتبہ سب سے زیادہ صاف ستھرا شہر کا خطاب ملنے پر مبارک باد: کمل ناتھ
مزید پڑھیے:اندور نے صفائی و ستھرائی میں تاریخ رقم کی: شیوراج
کمل ناتھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 'نہایت ہی خوشی کا لمحہ ہے کہ قومی صفائی سروے۔2020 میں ریاست کا اندور شہر مسلسل چوتھی مرتبہ پہلے مقام پر ہے۔ شہر کے شہریوں نے اپنے جذبے سے واپس یہ مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے لئے میں شہر کے صفائی پسند شہریوں کو، رات دن محنت کرنے والے صفائی اہلکاروں، عوامی نمائندوں، افسران و صفائی ملازمین کو مبارک باد دیتا ہوں'۔