ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے 279 نئے معاملے آنے کے بعد فعال معاملوں کی تعداد 4218 تک جاپہنچی ہے۔ تین متاثرین کی موت درج کیے جانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 421 ہوگئی ہے۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ کل جانچے گئے 1954 نمونوں سمیت اب تک کل 233571 نمونوں کی جانچ رپورٹ حاصلہ کی گئی ہے۔ ان میں سے اب تک کل 14870 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ متاثرین میں سے کل تین کی موت درج ہونے کے بعد اب تک کل 421 متاثرین کی موت ہوچکی ہے۔
دوسری جانب راحت کی خبر یہ ہے کہ اب تک کل 10231 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 4218 ہے۔
وہیں ضلع اجین میں کورونا انفیکشن کے 31 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب ان کی تعداد بڑھ کر 1967 ہوگئی ہے، حالانکہ ان میں سے 1562 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں 766 نمونوں میں سے 31 متاثر پائے گئے، جن میں سے 30 اجین کے اور ترانہ تحصیل کا ایک مریض شامل ہے۔ ضلع میں ابھی تک 1976 متاثر ملے ہیں۔ اس عالمی وبا سے ضلع میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے اور 340 مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے ۔ ضلع میں ابھی تک 71 ہزار 871 لوگوں کے نمونوں لیے جاچکے ہیں۔