ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سماجی تنظیم بی بی ایم گروپ ریاست میں تمام طرح کی فلاح و بہبود کی کام کرتی ہے، اس دوران ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب عوام کی خراب معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے اس تنظیم نے مسلم خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے بھوپال کے مختلف مقامات پر روزگار کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔
بھوپال: خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے ٹریننگ کیمپ - ملک میں لاک ڈاؤن نافذ
ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب خراب معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے بی بی ایم تنظیم نے مسلم خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے بھوپال کے مختلف مقامات پر روزگار کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔
خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد
اس کیمپ میں مسلم خواتین کو کئی طرح کی اشیا جیسے کیک، چاکلیٹ، بسکٹ بنانے کی ٹریننگ دی جارہی ہے، تاکہ یہ خواتین اپنا کاروبار گھروں سے ہی شروع کر سکیں۔