اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد - رکن اسمبلی عارف مسعود

بھوپال میں کورونا کے مریضوں کی اضافی تعداد اور انہیں لگنے والے خون کے تحت رکن اسمبلی عارف مسعود نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔

Conducting Blood Donation Camp for Corona Patients in Bhopal
کورونا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

By

Published : Oct 13, 2020, 11:10 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں دن بہ دن کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اور کورونا مریضوں کو خون اور پلازما کی ضرورت کے مدنظر بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھوپال کے دو اہم بلڈ بینک میں خون کی کمی پائے جانے پر اپنے اسمبلی حلقے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا-

کورونا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

آج اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کا عطیہ کرنے آئے لوگوں کا ماننا ہے کہ آج جو بلڈ ڈونیشن کیمپ عارف مسعود کے ذریعے لگایا گیا ہے اس کی بہت ضرورت ہے، کیونکہ شہر میں خون کی دن بدن کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، جس سے مریض اور ان کے گھر والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کورونا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

آج لگائے گئے بلڈ بینک کے ذمہ دار کے مطابق آج کے وقت میں اس طرح کے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔

کورونا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے لیے گئے خون سے ہم تین طرح کی بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں عام لوگوں کے ساتھ کانگریس کارکنان اور رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھی خون کا عطیہ دیا۔ شام تک 500 لوگوں کے خون عطیہ کرنے کی امید جتائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details