اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cold Wave and Dense Fog In MP مدھیہ پردیش میں شدید سردی اور کہرے کے سبب عام زندگی متاثر - مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال

دارالحکومت بھوپال میں ان دنوں سرد لہر کے ساتھ ساتھ شدید دھند اور مختلف اضلاع میں زالہ باری کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Cold Wave and Dense Fog In Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں شدید سردی اور کہرے کے سبب عام زندگی متاثر
مدھیہ پردیش میں شدید سردی اور کہرے کے سبب عام زندگی متاثر

By

Published : Jan 3, 2023, 7:36 PM IST

بھوپال: ان دنوں ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت بیشتر اضلاع میں شدید سردی شروع ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہی ۔Cold Wave and Dense Fog affect Normal Life In Madhya Pradesh

اس بار ریاست مدھیہ پردیش میں دسمبر 10 سالوں میں سب سے زیادہ گرم رہا لیکن نیا سال شدید سردی لے کر آیا ہے۔ آج بھوپال میں ملک کا دوسرا سب سے زیادہ سرد رہا اور دھند چھائی رہی ۔یہاں حد نگاہ 50 میٹر تک رہی۔

مدھیہ پردیش میں شدید سردی اور کہرے کے سبب عام زندگی متاثر

دارالحکومت میں پیر کی رات درجہ حرارت 3 ڈگری گر 2•7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بھوپال کے علاوہ ملک کے کئی شہروں میں حد نگاہ 50-50 میٹر تھی۔ ایئر انڈیا کی دہلی اور بمبئی سے بھوپال آنے والی پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے ناگپور کی طرف موڑنا پڑا انڈیگو کی دہلی، ممبئی اور حیدرآباد کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، وہی انڈیگو کی بنگلور کی فلائٹ کو آج منسوخ کرنا پڑا۔

وہیں ریاست مدھیہ پردیش کا پچمڑھی جو کی ایک سیاحی مقام ہے سب سے سرد رہا یہاں کم سے کم درجہ حرارت 5•4 ڈگری سیلسیئس تک ریکارڈ کیا گیا۔

ضلع گوالیار میں رات کا درجہ حرارت 2•8، اندور میں 4•9 ڈگری رہا۔ کھنڈوا، کھرگون، نرمدا پورم، کھجوراہو، ستنا، ریوا، سدھی، اور سیونی میں درجہ حرارت 10 سے اوپر رہا۔ باقی اضلاع میں 10 سے کم ریکارڈ کئے گئے۔

بھوپال کے علاوہ ریاست بھر میں رائسین، گنا، عمریا، دموہ، کھجوراہو، جبلپور اور ساگر میں سب سے زیادہ دھند چھائی رہی۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 6 جنوری کو موٹھا بھی گر سکتا ہے۔ اس کا داخلہ جبلپور سے ہوگا یہ بھوپال کے قریب تک فعال رہ سکتا ہے ۔

ریاست مدھیہ پردیش میں شدید سردی کے موسم کے سبب ریاست میں آنے والی کئی پروازیں جہاں ڈائیوڈ کی گئی تو وہی کچھ پروازوں کو منسوخ بھی کرنا پڑا، وہیں ریاست میں لگاتار بڑھتی سردی کے سبب جہاں اسکولوں کے وقت میں بدلاو کیا گیا تو وہی دھند کی وجہ سے آمدورفت میں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Cold Wave and Dense Fog affect Normal Life In Madhya Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details