ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان آج شام بجلی صارفین اور عام لوگوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کریں گے اور بجلی کے صارفین کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد سے آگاہ کریں گے۔ ریاستی حکومت نے کورونا بحران کے دوران 97 لاکھ سے زائد بجلی صارفین کو 623 کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔
چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ سے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ریاست کے 97 لاکھ سے زیادہ بجلی صارفین کو بجلی بل میں 623 کروڑ روپے سے زیادہ کی راحت مہیا کی گئی ہے۔'