ودیشا: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ودیشا ضلع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ چوہان نے گنج بسودا کے سنجے گاندھی اسمرتی کالج کیمپس میں ہیلی کاپٹر سے اتر کر راحت کیمپوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سرودا سمیت دیگر گاؤوں میں سیلاب متاثرین سے بات چیت کرکے ضلع انتظامیہ کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔Shivraj Singh Visits Flood Affected Area
دوسری طرف ودیشا ضلع میں آج فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر 53 گاؤوں کے لوگوں کو ایئر لفٹ کرکے محفوظ مقامات پر پہنچائیں گے۔ مسلسل موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ضلع میں حالات بہت خراب ہیں۔ بیتوا ندی کا پانی شہری علاقوں میں داخل ہو گیا۔ شہری علاقوں میں بھی کئی مقامات پر مکانات کی تقریباً ایک منزل زیر آب آگئی ہے۔