اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhopal Dilapidated Roads بھوپال میں سڑکوں کی بدحالی پر وزیر اعلیٰ کا اظہار ناراضگی - Roads Bad in Bhopal Due to Rain

ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار ہوئی بارش کے سبب پورے صوبے کی سڑکیں بری طرح سے خراب ہوگئی ہیں جس میں بھوپال کے مسلم علاقوں کا بھی برا حال ہے۔ اس معاملے کی شکایت وزیر اعلیٰ کو بار بار کی جارہی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے سڑکوں کی بدحالی پر نارضگی کا اظہار کیا۔ Roads Bad in Bhopal Due to Rain

بھوپال میں سڑکوں کی بدحالی
بھوپال میں سڑکوں کی بدحالی

By

Published : Oct 27, 2022, 2:07 PM IST

بھوپال:لگاتار بارش کے سبب مدھیہ پردیش میں پورے صوبے کی سڑکوں کی حالت خراب ہوچکی ہے۔ وہیں دارالحکومت بھوپال بھی اس سے الگ نہیں رہا۔ بارش میں بھوپال کے مسلم علاقوں کی سڑکیں بدسے بدحال ہوجاتی ہیں جس کی شکایت مسلم طبقہ کے ذریعہ لگاتار ریاست کے وزیر اعلیٰ سے کی جا رہی تھی۔ اس معاملے کی شکایت وزیر اعلیٰ کو بار بار کی جارہی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے سڑکوں کی بدحالی پر نارضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے اس دوران حکام کو 15 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ Roads Bad in Bhopal Due to Rain

بھوپال میں سڑکوں کی بدحالی

یہ بھی پڑھیں:

دراصل بھوپال کی سڑکیں بہت خراب ہوچکی ہیں اس سے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ بھی پریشان نظر آ رہے ہیں۔ سڑکوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے ایک ہنگامی اجلاس بلایا۔ اس دوران انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ تعمیرات عامہ کے عہدے داروں کی ہنگامی میٹنگ میں کہا کہ بھوپال کی سڑکوں کی ایسی حالت ہو گی انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ بھوپال کی سڑکوں کو واشنگٹن سے بہتر بتانے والے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اس کی حالت زار پر بہت افسردہ نظر آ رہے ہیں۔ جگہ جگہ گڑھے ہیں۔

اس دوران وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے افسران کی میٹنگ میں کہا کہ اچانک وہ بھوپال کی سڑکوں کا معائنہ کرنے نکلے تھے۔ ایسے میں شاہجہان آباد کے راستے حمیدیہ روڈ سے گزر کر سڑکوں کی حالت دیکھی۔ وزیراعلیٰ شیو راج نے عہدیداروں سے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی عہدیدار بتائیں کہ یہ سڑک کس کے پاس ہے۔ اگر دارالحکومت میں سڑکوں کا اتنا برا حال ہے تو باقی جگہوں پر کیا حال ہوگا۔ انہوں نے دارالحکومت سمیت ریاست کی سڑکوں کی ابتر حالت پر افسران کی کلاس لگائی۔ اس سے قبل شیو راج حکومت کے وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے بھی سڑک نہ بنانے کی وجہ سے جوتے اور چپل پہننا چھوڑ دیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ انہوں نے عہد کیا تھا کہ سڑک بننے تک وہ ننگے پاؤں چلیں گے۔ اب وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران کو سڑک کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی 15 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 15 دن کے بعد سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ شیو راج نے کہا کہ اگر کسی قسم کی گڑبڑ سامنے آئی تو افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details