مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نےآنجہانی کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا مانگی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
سینئیر صحافی سریش چندرپانڈے کےانتقال پر وزیراعلیٰ کمل ناتھ کا اظہار افسوس وزیراعلیٰ نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں سریش پانڈے کے صاحبزادے رشی پانڈے سے تعزیت پیش کی ہے اور کہا ہےکہ وہ اد دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ کمل ناتھ سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں، اس بنا پر انہوں نے اپنی ذاتی ٹوئٹ میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سریش پانڈے کے انتقال سے صحافتی حلقے میں غم کی لہر ہے، انہوں نے اپنی ساری زندگی صحافت کے اعلیٰ اقدار کو نبھانے میں گزار دی، وہ اپنے زمانےکے مشہور صحافی تھی۔
سریش پانڈے کافی دنوں سے بیماری چل رہے تھے، مگر رواں برس ان کی بیماری میں مزید اضافہ ہوگیا، اس سے وہ جانبر نہ ہوسکے، اور یہی ایک طرف سردی اور دوسری طرف بیماری ان کی موت کا سبب بنی۔
وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے ساتھ ساتھ دیگر اصحاب کی جانب سے سریش پانڈے کے صاحبزادے رشی پانڈے کو تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔