مدھیہ پردیش بورڈ کی 10 ویں کے امتحان میں سوشل سائنس کے پیپر میں پوچھے گیے متنازعہ سوال کو لیکر وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ دراصل اس پیپر میں نقشے میں' آزاد کشمیر' کو دکھانے کا سوال دیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت بھی دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کمل ناتھ کی ہدایت پر سوال تیار کرنے والے افسر کو فوری طور سے معطل کر دیا گیا ہے۔
اس معاملے پر کانگریس ترجمان درگیش شرما کا کہنا ہے کہ 10 ویں کے امتحان میں کشمیر کو لیکر جو سوال کیا گیا ہے، وہ یقینی طور پر غلط ہے۔ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی ہدایت پر اس معاملے میں نوٹس لیتے ہوئے پیپر سیٹ کرنے والے افسر کو معطل کر دیا ہے۔