مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے انسانی سماج کو جوڑنے، محبت اور تعاون کے جذبات کو مستحکم کرنے میں جو کردار ادا کیا اسے پوری دنیا یاد رکھے گی۔مسٹر کمل ناتھ آج گووندپورا میں واقع چرچ میں کرسمس کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو امن، بھائی چارے اور آپسی پیار ومحبت کی ضرورت ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم یسوح مسیح کے راستے کو اپنائیں اور ذات، مذہب، زبان اور سرحدوں کو لیکر جو تنازع ہے انہیں ختم کرکے انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں۔