اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال : رباط مکہ معظمہ کے لیے 200 عازمین حج کا انتخاب - رباط مکہ معظمہ کے لیے 200 عازمین حج کا انتخاب

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں حج 2020 میں جانے والے عازمین حج کے لیے مکہ معظمہ میں واقع وقف رباط بھوپال کے الاٹمنٹ کے لیے لئے قرعہ اندازی ہوئی۔

بھوپال : رباط مکہ معظمہ کے لیے 200 عازمین حج کا انتخاب
بھوپال : رباط مکہ معظمہ کے لیے 200 عازمین حج کا انتخاب

By

Published : Mar 14, 2020, 4:16 PM IST

مدھیہ پردیش کے بھوپال، سیہور، رائس ضلع سے 933 عازمین میں سے 200 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مکہ میں واقع رباط میں عازمین حج کے لیے مفت قیام کا انتظام رہتا ہے۔اس لیے کثیر تعداد میں رباط جانے کے خواہشمند قرعہ اندازی کے موقع پر موجود رہے۔

بھوپال : رباط مکہ معظمہ کے لیے 200 عازمین حج کا انتخاب

آج ہوئی قرعہ میں یہ بات سامنے آئی کہ مدینہ منورہ میں واقع رباط کو بعض وجوہات سے سعودی حکومت نے سیل کردیا ہے- جس سے عازمین کے چہرے پر مایوسی صاف نظر آئیں-

غور طلب ہے کہ نوابی دور میں بیگمات بھوپال نے مدینہ منورہ میں کثیر منزلہ عمارت بنوائی تھی-اس کا مقصد بھوپال، سیہور، رائس کے حاجیوں کو حج اور عمرے کے دوران مفت قیام کی سہولیت فراہم کی جائے-

تقریبا ایک سو تین سال سے جاری اس نظام کے تحت حجاج کو مفت قیام کی سہولیات ملتی رہی ہیں۔ لیکن پچھلے پانچ برسوں کے دوران وہاں رباطوں کا انتظام سنبھالنے والے منتظمین کی مفاد پرستی کی وجہ سے مالی نقصان ہوا-

سعودی حکومت کے ضابطوں اور قوانین کے برعکس کام کرنے والے عہدیداروں کی وجہ سے رباطوں کی کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں پھنسا ہوا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ مختلف لوگوں کے ذریعہ کیے گئے دعوی کی وجہ سے سعودی حکومت نے مدینہ رباط کو منتقل کردیا گیا ہے

یہ معاملہ سعودی کورٹ اور قضیات میں زیر سماعت ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details