اردو

urdu

ETV Bharat / state

'چین کی پی پی ای کٹ صوبے میں استعمال کی جا رہی ہے' - مدھیہ پردیش نیوز

رکن اسمبلی عارف مسعود نے مرکزی اور صوبائی حکومت پر چین کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ، 'ابھی بھی چین کی پی پی ای کٹ صوبے میں استعمال کی جا رہی ہے۔'

رکن اسمبلی عارف مسعود کی پریس کانفرنس
رکن اسمبلی عارف مسعود کی پریس کانفرنس

By

Published : Jun 29, 2020, 3:39 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے پریس کانفرنس کر حکومت پر چائنا کی حمایت کا الزام عائد کیا اور قبرستان اور شمشان گھاٹ کو پیسہ نہ دیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

دیکھیں ویڈیو

عارف مسعود نے صوبائی حکومت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ،'' کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لئے جن قبرستان اور شمشان گھاٹ کو منتخب کیا گیا تھا اور سمیتی بنا کر ضلع انتظامیہ نے یہ طے کیا تھا کہ چنے ہوئے قبرستان اور شمشان گھاٹ کو ہر موت کے حساب سے 5000 روپے دیے جائیں گے، جو کہ آج تک نہیں دیے گئے ہیں۔''

عارف مسعود نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ،'' جہاں ملک اس وقت چین کے خلاف کھڑا ہے اور ان کے سامان کی لگاتار مخالفت ہورہی ہے اور صوبے میں ابھی بھی سبھی جگہوں پر جو پی پی ای کٹ سپلائی کی جا رہی ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔''

عارف مسعود نے کہا کہ،'' صوبائی حکومت کو جلد سے جلد قبرستان اور شمشان گھاٹ کے لئے جو پیسہ دینا ہے وہ دیں اور اگر نہیں دیں سکتے ہیں تو بھوپال کی ساری سماجی تنظیمیں مل کر اس پیسے کو ادا کریں گی اور ساتھ ہی صوبے میں چائنا کے سامان کا استعمال بھی بند کیا جائے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details