مکرسنکراتی کا دن خوشی کی علامت ہے۔ جدید دور میں بھی مکر سنکرانتی کے دن پتنگ اڑانے کے رواج کو آج بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، جو برسوں سے چلا آ رہا ہے۔
اس بار خاص ہے یہ پتنگ، دیکھیں ویڈیو اس بار بھی دکانوں پر طرح۔ طرح کی پتنگ دستیاب ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کے درمیان وزیر اعظم مودی کی تصویر والی پتنگ کی مقبولیت زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی تصویر والی پتنگ کی مانگ بہت ہے۔ پتنگ پر مہنگائی کا اثر دیکھنے ک مل رہا ہے۔ پتنگوں کی قیمت پچھلے بار کی مقابلے اس بار پتنگ 20 سے 30 فیصد تک مہنگی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی پچھلی بار کے مقابلے اس بار فروخت میں کمی ہوئی ہے۔
مانجھے کی بات کی جائے تو تو جائنیز مانجھے کو بازار نے پوری طرح سے بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ چائنیز مانجھا عام لوگوں کے ساتھ۔ ساتھ پرندوں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔
اسی کے مدنظر انتطامیہ نے اس پر بین لگا دیا ہے۔
دکانداروں کا بھی کہنا ہے کہ چائنیز مانجھا کافی مضبوط رہتا ہے، جس کے سبب لوگوں کو یہ نقصان پہنچاتا ہے اور کچھ پیسوں کے فائدے کے لیے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ہے۔