بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعلی عوامی خدمات مہم میں بھوپال، ساگر اور اجین ڈویژنوں کے 24 لاکھ 94 ہزار سے زائد مستفیدین کو منظوری نامے تقسیم کیے اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مکھیہ منتری کسان کلیان اسکیم کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں ایک کلک سے 1،465 کروڑ روپے منتقل کردیے۔
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہماری بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کسان دوست حکومت ہے۔ پچھلی کانگریس کی حکومت نے کسانوں کے ساتھ جو دھوکا کیا تھا اس کا ازالہ کرتے ہوئے ہم نے حکومت میں آتے ہی فصل بیمہ کی رقم بھر دی اور کسانوں کو فصل بیمہ کی رقم دے دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں ہماری بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے فصل بیمہ، باغبانی کے لئے امدادی رقم، سولر پمپ اور بجلی سبسڈی جیسی مختلف اسکیموں میں کسانوں کے کھاتوں میں 2 لاکھ 25 ہزار 8 37 کروڑ روپے ڈالے ہیں۔