سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے قبائل اکثریتی ضلع بڈوانی میں 'آدیواسی ادھیکار یاترا' کے دوران عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیراعلی چوہان اور ان کی حکومت کی پالیسیوں پر جم کر حملے کئے اور قبائلی طبقہ سے اپیل کی کہ 'وہ اپنے مفادات کے تئیں بیدار ہوجائیں۔ اگر قبائلی طبقہ بولنا سیکھ جائے گا تو ان کے مسائل بھی حل ہونے لگیں گے'۔
ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہاکہ 'وزیراعلی چوہان اچھی 'ایکٹنگ' کرتے ہیں انہیں ممبئی جاکر مدھیہ پردیش کا نام روشن کرنا چاہئے'۔
انہوں نے کہا کہ 'چوہان عوام کو گمراہ کرنے کی اچھی 'ایکٹنگ' کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ چوہان کو اپنا نام 'شیوراج سے سلمان' رکھ لینا چاہئے، کیونکہ دونوں اچھی ایکٹنگ کرتے ہیں'۔