اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ثقافتی اور اخلاقی تربیتی ادارے کے افتتاح کے موقع پر طلباء کو تحریک آزادی کے انقلابیوں کے قصے سنائے۔ جس کی وجہ سے پورا مجمع حب الوطنی کے رنگ میں رنگ گیا۔ ملک کو آزاد ہوئے 75 برس ہو گئے مگر آج بھی جب کوئی تحریک آزادی میں اپنی جان نثار کرنے والے انقلابیوں کے قصے سناتا ہے تو ماحول حب الوطنی کے رنگ میں رنگ جاتا ہے۔ Chief Minister Madhya Pradesh Shivraj Singh Chouhan Shared Freedom Fighter Story
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے انقلابیوں کے قصے سنائے یہ بھی پڑھیں:
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان جب صنعتی شہر اندور کے ثقافتی اور اخلاقی تربیتی ادارے کے افتتاح کے موقع پر پہنچے تو انہوں نے طلباء کو تحریک آزادی کے مجاہدین کے قصے سنائے جس سے پورا مجمع حب الوطنی کے رنگ میں ڈوب گیا
شیو راج سنگھ چوہان نے طلباء کو بتایا کہ کس طرح چندر شیکھر آزاد نے خود کو گولی سے اڑا کر شہید کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تمہیں بھگت سنگھ کے اس جذبے کو سلام کرنا چاہیے کہ جب ان کے دوستوں نے انہیں آزاد کرانے کے لیے تیار کیا گیا منصوبہ بھگت سنگھ کو سنایا تو بھگت سنگھ نے کہا کہ میں ڈرپوک نہیں۔ اگر ملک کے لیے شہید ہوتا ہوں تو پھر مجھ جیسے کئی بھگت سنگھ اس ملک کو آزاد کرانے کے لیے پیدا ہوں گے۔