مدھیہ پردیش میں آج دوپہر ایک بجے کمل ناتھ نے اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ گورنر ہاؤس پہنچ کر اپنا استعفیٰ دے دیا ہے-
اس موقع پر کانگریس کے کھیل وزیر جیتو پٹواری نے کہا 'مدھیہ پردیش کی تاریخ میں جمہوریت کا قتل کبھی نہیں ہوا- اس لیے وزیراعلی کمل ناتھ نے فیصلہ کیا کہ صوبہ کو اور داغدار نہ ہونے سے کیسے بچائیں'-
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس کی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے خواتین کا استعمال کیا گیا اور اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے لیے تیس سے چالیس کروڑ کا استعمال کیا گیا'-
'مدھیہ پردیش کی تاریخ میں جمہوریت کا قتل کبھی نہیں ہوا' جیتو پٹواری نے کہا کہ 'ایمانداری کے نام پر پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا اور اقتدار کی لالچ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ساری حدیں پار کر دی- اس لیے وزیر اعلی کمل ناتھ نے یہ فیصلہ کیا کہ ریاست کا چہرہ اور داغدار نہ ہو اس لیے انہوں نے گورنر کو اپنا استعفی دینے کا فیصلہ کیا'-