اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم سرجیکل اسٹرائک کا ثبوت دیں۔ کمل ناتھ

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی سے سرجیکل اسٹرائک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائک کی حقیقت بتائیں اور ہمیں اسکا ثبوت پیش کریں۔

کمل ناتھ نے مودی سے سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھائے سوال
کمل ناتھ نے مودی سے سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھائے سوال

By

Published : Feb 21, 2020, 5:13 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:20 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑا پہنچے وزیراعلی کمل ناتھ نے سرجیکل اسٹرائک پر سوال اٹھائے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم مودی سے سوال پوچھا ہے کہ سرجیکل اسٹرائک کی حقیقت بتائیں اور اس کے ثبوت پیش کریں، صرف میڈیا میں بیان بازی کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

کمل ناتھ نے مودی سے سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھائے سوال

کمل ناتھ نے کہا کہ وہ بھارتی فوج پر فخر اور اعتماد ہے، لیکن وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کی عوام کو بتانا چاہیے کہ سرجیکل اسٹرائک کہاں ہوئی، کیسے ہوئی اور اس میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے۔

وہیں وزیراعلی کمل ناتھ نے ریاست کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور الزام عائد کیا کہ وہ جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں۔

وزیراعلی کمل ناتھ دو روزہ دورے پر چھنڈواڑا پہنچے، جہاں انہوں نے ایک ضلع ہسپتال کے ہیلتھ سینٹر کے افتتاح کے بعد کہا کہ جب شیوراج چوہان چھندواڑا آئے تھے اور چھند واڑا کے ترقیاتی کام کو اپنی محنت بتائی تھی۔ ایسے میں شیوراج سنگھ کو حقیقت سے روبرو ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیوراج سنگھ نے چھندواڑا کے ماچاگورا باندھ اور میڈیکل کالج کو بی جے پی کی دین بتائی تھی۔

جس پر کمل ناتھ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ریاست کے وزیراعلی دگوجئے سنگھ تھے، اس دور میں ہی ماچاگورا باندھ کی بھومی پوجن کردیا گیا تھا، جس کے آج پورے پختہ ثبوت موجود ہیں اور میڈیکل کالج من موہن سنگھ کی حکومت کے دوران ہی منظور کرلیا گیا تھا، اس کے بعد شیوراج سنگھ اس کا جھوٹا کریڈیٹ لے رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details