اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs of Khwaja Moinuddin Chishti شیوراج کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں چادر چڑھائی گئی - خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں چادر پیش

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی۔ ساتھ ہی ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے دعائیں بھی ہوئیں۔

شیوراج کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں چادر چڑھائی گئی
شیوراج کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں چادر چڑھائی گئی

By

Published : Feb 2, 2023, 9:53 AM IST

اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811 ویں سالانہ عرس کے موقع پر آج مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے غریب نواز کی بارگاہ میں چادر چڑھائی گئی۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اور مسلم راشٹریہ منچ کے کنوینر ایس۔ کے معین الدین چادر لے کر اجمیر شریف پہنچے اور وزیر اعلیٰ چوہان کی طرف سے پھول اور مخمل کی چادر نہایت احترام کے ساتھ پیش کی اور مدھیہ پردیش سمیت پورے ملک میں خوشی، محبت، ترقی اور قومی اتحاد کے لیے دعا کی۔ معین الدین نے بتایا کہ سب کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ چوہان نے خواجہ کے دروازے سے واپس آنے والے زائرین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں فرقہ وارانہ اتحاد اور بھائی چارے کے نام پر پودے لگائیں۔

گزشتہ روز وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے بھی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ چادر پیش کی گئی۔ وزیر اعلی نے خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ کے لئے دہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی کے چیئرمین ایس آئی اسمعیلی کو چادرسونپی تھی۔ کیجریوال نے اجمیر شریف سے ملک میں آپسی بھائی چارے، امن چین اور ملک کی ترقی کی دعا کی۔ وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا، 'ملک بھر میں سماجی بھائی چارے کو فروغ ملنا چاہئے، اس سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔خواجہ معین الدینؒ نے یہی پیغام دیاہے۔ میری دعا ہے کہ پورے بھارت میں رہنے والے لوگوں کی زندگی آسان ہو۔ واضح رہے کہ اجمیر شریف کی درگاہ پر 811 واں سالانہ عرس کا سلسلہ جاری ہے۔ خواجہ غریب نوازؒ کے 811 عرس مبارک کے خصوصی موقع پر کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور سونیا گاندھی کی جانب سے چادر پوشی کی گئی تھی۔ کانگریس کے دونوں سنیئر رہنماؤں کی جانب سے عقیدت کی چادر کانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدر عمران پرتاپگڑھی اور نیشنل کانگریس جنرل سکریٹری اور راجستھان ریاستی انچارج سکھوندر سنگھ رندھاوا لے کر پہنچے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details