اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وبا میں متعدد مریضوں کی موت کا سبب مرکزی حکومت:دگ وجے سنگھ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج ریاستی اور مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دور میں علاج کے فقدان کے سبب کئی مریضوں کی موت کے لیے پوری طرح سے ریاستی اور مرکزی حکومت کی پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔

دگ وجے سنگھ
دگ وجے سنگھ

By

Published : Jul 7, 2021, 10:32 PM IST

انہوں نے یہاں کانگریس دفتر’گاندھی بھون‘ میں منعقدہ آنجہانی کانگریس لیڈران کے تعزیتی پروگرام میں مرحوم لیڈران کو خراج عقیدت پش کرنے کے بعد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا دور میں ضروری ادویات برآمد نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ادویات کی قلت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کئی مریضوں کی اس وجہ سے موت ہوگئی کہ انہوں نے ہسپتالوں میں آکسیجن وقت پر نہیں مل سکا۔

راجیہ سبھا رکن دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'پہلے مرکزی حکومت نے کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے شہریوں کو چارلاکھ روپے معاوضہ کی رقم دینے کا اعلان کیا، پھربعد میں معاشی بحران بتا کر معاوضہ دینے سے انکارکردیا۔'

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ہاوس، نائب صدرہاوس، پارلیمنٹ ہاوس بنانے کے لیے حکومت کے پاس پیسے ہیں، لیکن معاوضہ دینے کے لیے نہیں۔

انہوں کو سپریم کورٹ کو مبارک باد دی ہے ، جنہوں نے حکومت کو معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details