بھوپال: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت ملک میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ امت شاہ نے یہاں سنٹرل زونل کونسل کے 23ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ اس میٹنگ میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی بھی موجود تھے، جب کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بھوپال میں خرابی اور بارش کی وجہ سے نہیں آ سکے اور انہوں نے ورچول طریقے سے شرکت کی۔ Central Zonal Council meeting in Madhya Pradesh
امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی کو جڑوں سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں نکسل ازم سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی سیکورٹی سے لے کر دیہی علاقوں میں بینکنگ نیٹ ورک کی توسیع اور مقامی زبان کا استعمال کرتے ہوئے سائبر سیکورٹی کے مسئلہ پر بیداری پھیلانے کے موضوعات پر بھی مثبت بات چیت ہوئی۔ میٹنگ کے بعد مسٹر شاہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ میٹنگ میں کل ملاکر 18 مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سے 15 مسائل کو متفقہ طور پر حل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں سینئر وزراء، مرکزی داخلہ سکریٹریز، بین ریاستی کونسل سکریٹریٹ کے سکریٹریز، رکن ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔