مدھیہ پردیش: ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ولادت کے مناسبت، تنظیم بزم حلقہ فکر و فن کی جانب سے کل ہند جشن رحمت اللعالمین نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ جس میں ملک کے مختلف حصوں کے شاعروں نے اپنے کلام پیش کیے۔
اسلامک تاریخ میں ربیع الاول کا مہینہ رحمت اللعالمین یعنی پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ولادت کا مہینہ ہے۔ یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک ملک کے مختلف شہروں میں آپ سے متعلق کئی تقریباب منعقد ہوتی ہے۔ کہیں تقریر تو کہیں ذکر تو کہیں نعتیہ مشاعرہ منعقد کیے جاتے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں تنظیم بزم حلق فکر و فن نے کل ہند جشن رحمت اللعالمین نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا۔ جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شعراؤں نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کا دل جیت لیا۔
مشاعرے میں نعیم اختر خادمی، وجے دیواری ،حنیف راہی، قمر ساقی، ضیا رانا، عظیم دیواسی، سرفراز اندوری، حمید گوہر رانا حسین، احمد شان، رفیق ناگوری، سور کھاب بشر، ملنگ خان، اور امجد افتاب جیسے نامور شاعر شریک ہوئے۔ جبکہ مشاعرے کی سرپرستی سید عابد علی نے انجام دی۔ تو وہیں مشاعرے کی خوبصورت نظامت نواز اسمی نے نبھائی۔ جبکہ کنوینر تھے مرزا جاوید بیگ۔ دیر شب تک چلے اس نعتیہ مشاعرے میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خوبصورت اشعار پر سبحان اللہ کی صدائیں بلند کری۔