پولیس ذرائع کے مطابق کانگریس کے ضلعی صدر راجیش بھراوا کے ذریعہ لاک ڈاؤن میں ہوم قریطینہ کی خلاف ورزی کرتے پائے جانے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلی گئی ہے۔ تحصیل دار کے ذریعہ شکایت درج ہونے پر پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔
قرنطینہ کی خلاف ورزی پر کانگریس رہنما کے خلاف معاملہ درج - کانگریس کے ضلعی صدر راجیش بھراوا
ریاست مدھیہ پردیش کے رتلام میں ہوم قرنطینہ کی خلاف ورزی کرتے پائے جانے پر کانگریس رہنما راجیش بھراوا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
قرنطینہ کی خلاف ورزی پر کانگریس رہنما کے خلاف معاملہ درج
پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجیش ای پاس کے ذریعہ سے 12 مئی کو بھوپال سے ناملی آئےتھے، جنہیں تحصیل دار کے ذریعہ ان کے گھر کے باہر کووڈ-19 بچاؤ کی سمت میں نوٹس لگایا گیا تھا۔ لیکن 18 مئی کو وہ اپنی رہائش گاہ سے نکل کر نیلو کیئر ہاؤس پہنچ گئے تھے۔