اردو

urdu

ETV Bharat / state

Car Accident in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں کار درخت سے ٹکرائی، چار افراد زندہ جل گئے - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں کار درخت سے ٹکرانے کے بعد لگی آگ سے چار لوگوں زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ four people burnt alive in Madhya Pradesh

Car Accident in Madhya Pradesh
Car Accident in Madhya Pradesh

By

Published : May 31, 2023, 12:44 PM IST

مدھیہ پردیش میں کار درخت سے ٹکرائی، چار افراد زندہ جل گئے

اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں کے تیمری تھانہ علاقے میں آج صبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جب کار میں سوار چار لوگ زندہ جل گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پاوكهرنی گاؤں کے قریب کار بے قابو ہو کر ایک درخت سے جا ٹکرائی. تصادم اتنا زبردست تھا کہ کار میں آگ لگ گئی۔ سوار لوگوں کو کار سے باہر نکلنے کا موقع بھی نہیں ملا اور چاروں کی جل کر موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کے جسد خاکی بری طرح سے جل گئے تھے۔ کار برقلا کھڑا گاؤں کے مقامی ساکن اکھلیش کوش واہ کے نام رجسٹر ہے۔ اس کار میں اکھلیش، راکیش، شیوانی اور آدرش سوار تھے جن کی عمریں 25 سے 30 برس کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کار میں سوار راکیش کی شادی چھ ماہ قبل ہی ہوئی تھی یہ سبھی لوگ شادی کی تقریب میں شریک ہوکر لوٹ رہے تھے۔ اسی درمیان حادثے کا شکار ہوگئے۔ اکھلیش، راکیش اور آدرش فوٹوگرافی کا کام کرتے تھے۔ حادثے سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے بعد پولیس نے جائے واقعہ پہونچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت بھر کی دیگر ریاستوں میں سڑک حادثات کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا رہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ سڑک حادثات کے اہم اسباب میں لاپروائی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، ساتھ ہی انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ بھی شامل ہیں۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے اس سلسلہ میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ اہم شاہ راہوں پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایتوں پر مبنی بورڈس بھی لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمیتو درکنار دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details