کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے کسراود تھانہ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کو کاریہ کارتا مہاکمبھ میں شامل کرانے کے لیے بھوپال جا رہی ایک بس راستے میں کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس میں 39 افراد زخمی ہو گئے۔ کسراود اور منڈلیشور کے ایس ڈی او پی منوہر گاولی نے بتایا کہ کسراود تھانہ علاقہ کے گوپال پورہ گاؤں کے قریب ایک نجی مسافر بس وہاں کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سیدھے کھرگون کے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔
ضلع اسپتال کھرگون کے سول سرجن ڈاکٹر امر سنگھ چوہان نے بتایا کہ اس واقعے میں 39 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان تمام کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شدید زخمی مسافر پندھاری کو اندور منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر زخمی افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں آج ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عمریا میں کار درخت سے ٹکرائی، شہڈول کے منرل انسپکٹر سمیت متعدد افراد ہلاک