اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ganga Jamuna School Issue دموہ میں گنگا جمنا اسکول پر بلڈوزر کی کارروائی - نروتم مشرا وزیر داخلہ مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کی اسکول گنگا جمنا میں حجاب تنازع کے بعد اب حکومت اسکول پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں بلڈوزر کارروائی کرنے جا رہی ہے۔

Ganga Jamuna School Issue
Ganga Jamuna School Issue

By

Published : Jun 15, 2023, 12:15 PM IST

دموہ میں گنگا جمنا اسکول پر بلڈوزر کی کارروائی

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں گنگا جمنا اسکول میں امتحانات کے اچھے نتائج آنے کے بعد امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی طالبات کے فوٹو پوسٹر پر لگائے گئے تھے۔ جن میں یہ طالبات اپنے سروں پر اسکارف نما کپڑا باندھے ہوئے تھیں جن میں ہندو طالبات بھی شامل تھیں۔ جس پر ہندو تنظیموں نے تنازعہ کھڑا کر دیا اور اسکول پر ہندو لڑکیوں کو حجاب پہنانے اور تبدیلیٔ مذہب جیسے کئی الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جس کے بعد اسکول پر جانچ کمیٹی بیٹھی اور اسے کلین چٹ بھی دے دی گئی۔ لیکن لگاتار ہندو تنظیموں کے مطالبات پر ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ایک بار پھر جانچ کا حکم جاری کیا۔

خبر کے مطابق بعد ازاں اسکول گنگا جمنا پر ایک ایک کرکے کئی سنگین الزامات لگائے گئے اور اسکول پر تالا لگا دیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ اسکول کے ڈائریکٹر اور اسکول سے جڑے لوگوں کے کاروبار پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ وہیں حال میں ہی اب حکومت کے ذریعے اسکول پر بلڈوزر کی کارروائی کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ جس پر ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اس اسکول کے معاملے میں ہمارے وزیر اعلیٰ پہلے سے ہی سنجیدہ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اسکول کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے اسکول کے رجسٹریشن کو ختم کردیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسکول میں جو بھی چل رہا تھا وہ بہت فکر کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ذریعے اسکول کے لیے جو جانچ کمیٹی بنائی گئی تھی اس نے رپورٹ پیش کی ہے۔ اور جانچ کمیٹی کی رپورٹ میں اسکول کی کچھ جگہ کی تعمیر کو غیر قانونی بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تعمیر غیر قانونی ہے تو وہاں پر بلڈوزر چلا یا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سماج ہو اگر غیر قانونی تعمیرات کی جائے گی تو شیوراج سنگھ چوہان بلڈوزر ضرور چلائیں گے کیونکہ ریاست مدھیہ پردیش میں قانون کا راج ہے۔ اور جو بھی غلط کرتا ہے اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ریاست میں تبدیلیٔ مذہب کی بات ہو یا پھر لو جہاد کی بات ہو یا پھر کوئی کسی کے جذباتوں کے ساتھ کھیلتا ہو یا غیر قانونی تعمیرات کرتا ہو۔ یہ ریاست مدھیہ پردیش میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہاں ہم سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details