اردو

urdu

ETV Bharat / state

مایاوتی نے قبائلی لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی مذمت کی - مدھیہ پردیش میں جنسی زیادتی

بہوج سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مدھیہ پردیش کے کھرگون میں ایک قبائلی لڑکی کے ساتھ ہوئے اجتماعی جنسی زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے مجرمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مایاوتی نے قبائلی لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی مذمت کی
مایاوتی نے قبائلی لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی مذمت کی

By

Published : Oct 2, 2020, 2:19 PM IST

مایاوتی نے آج ٹوئٹ میں لکھا'مدھیہ پردیش کے کھرگون میں قبائلی لڑکی کے ساتھ پیش آئے اجتماعی جنسی زیادتی جیسے جرائم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کافی شرمناک و باعث تشویش ہے۔

ٹوئٹ
انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت خواتین کے خلاف ہراسانی اور تشدد کے معاملے کا سخت نوٹس لے اور سنجیدہ ہوکر فورا سخت قدم اٹھا ئے۔

واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش میں عصمت دری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعہ کی وجہ سے پورے ملک میں غم و غصہ کا ماحول ہے، یوپی کے بلرام پور ، اعظم گڑھ اور بلند شہر میں بھی لڑکیاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی، ایسے حالات میں دو دن کے دوران جنسی زیادتی کے چار واقعات کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بیٹیاں کیسے محفوظ رہیں گی؟ متاثرین کو انصاف کب ملے گا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details