اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minor Girl Murdered in Indore اندور میں سات سالہ بچی کا بہیمانہ قتل - مدھیہ پردیش میں معصوم لڑکی کا قتل

پڑوسی سلمہ بی نے بتایا کہ صدام باہر بیٹھی بچی کو اٹھا کر اپنے گھر لے گیا جب ہم نے دروازہ کھلوانے کی کوشش کی تو اس نے دروازہ اندر سے بند کر لیا۔ مقامی لوگ جمع ہوئے اور جیسے تیسے دروازہ توڑ کر داخل ہوئے تو بچی خون سے زمین پر لت پت پڑی تھی۔ Murder of Seven year Old girl in Indore

اندور میں سات سالہ بچی کا بہیمانہ قتل
اندور میں سات سالہ بچی کا بہیمانہ قتل

By

Published : Sep 23, 2022, 7:32 PM IST

اندور:مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں صدام نام کے شخص نے سات سالہ بچی کو اپنے گھر لے جا کر چاقو سے قتل کر دیا۔ اندور آزاد نگر تھانہ علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ صدام پڑوس میں رہنے والی سات سالہ بچی کو اٹھا کر اپنے گھر لے گیا اور اندر سے دروازہ بند کر لیا۔ ہم نے شور مچا کر دروازہ کھلوانے کی پرزور کوشش کی مگر صدام نے دروازہ نہیں کھولا جب دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے تو بچی فرش پر خون میں لت پت پڑی تھی اور صدام بھی خون سے رنگا ہوا تھا۔ Murder of Seven year Old girl in Indore

اندور میں سات سالہ بچی کا بہیمانہ قتل

پڑوسی سلمہ بی نے بتایا کہ صدام باہر بیٹھی بچی کو اٹھا کر اپنے گھر لے گیا جب ہم نے دروازہ کھلوانے کی کوشش کی تو اس نے دروازہ اندر سے بند کر دیا مقامی لوگ جمع ہوئے اور جیسے تیسے دروازہ توڑ کر داخل ہوئے تو بچی خون سے زمین پر لت پت پڑی تھی۔پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے ایڈیشنل ڈی سی پی جے ویر سنگھ بھدوریا نے بتایا کہ صبح ساڑھے گیارہ بجےکے قریب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ Murder Incident in Indore

اس قتل سے پورے علاقے کے لوگوں میں غم اور غصہ ہے۔ مقامی لوگوں نے آزاد نگر تھانے کا گھیراؤ کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ قاتل کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Four of Family Sentenced to Death جوڑے کو قتل کرنے کے الزام میں ایک خاندان کے چار افراد کو سزائے موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details