ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گنا میں ایک بھائی نے اپنی بہن کو ہیلی کاپٹر سے الوداع کیا جو علاقے میں موضوع بحث ہے۔ بھائی نے اپنی بہن کی خواہش پوری کرنے کے لیے بچپن سے ہی پر زور محنت کی تھی۔
بھائی نے اپنی بہن کی خواہش کو پورا کیا، بہن ہیلی کاپٹر گئی سسرال بہن کی شادی ہونے کے بعد پنکج بھدوریا نے اپنی بہن پوجا کو ہیلی کاپٹر سے سسرال کے لیے رخصت کیا۔
بھائی۔بہن کی محبت کی یہ کہانی میانہ شہر سے منظر عام پر آئی ہے۔
مذید پڑھیں: آئین ہند کا حلف لے کر شادی رچائی
یہاں رہنے والی پوجا بھدوریا کو شادی کے بعد ہیلی کاپٹر میں بیٹھا کر روانہ کیا گیا اور اسے دیکھنے کے لئے لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔
ان کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی۔بہن میں بہت پیار ہے۔ بچپن میں ہی اس بہن نے ہیلی کاپٹر پر سوار ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
بھائی پنکج نے اپنی بہن کی اس خواہش کو پورا کرنے کا وعدہ کیا اور آخر کار اسے پورا کیا۔ اس کے لئے پنکج نے بچپن سے ہی پیسہ جمع کرنا شروع کیا تھا۔
بھائی کے اس قدم کی پورے گاؤں میں تعریف ہورہی ہے۔