اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: اینٹ بھٹیوں پر کام شروع، مزدوروں نے لی راحت کی سانس - اینٹ بھٹیوں پر کام شروع

لگاتار لاک ڈاؤن سے بھوپال کے اینٹ کے کاروباریوں کے ساتھ ساتھ وہاں پر کام کرنے والے مزدور پریشان حال اور لاک ٹاؤن میں دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی تھی۔

اینٹ بھٹیوں پر کام شروع
اینٹ بھٹیوں پر کام شروع

By

Published : Jun 2, 2020, 5:19 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے آس پاس کے علاقوں میں چلنے والے اینٹوں کے بھٹے لاک ڈاؤن کے سبب بند کر دیئے گئے تھے اور ساتھ ہی تعمیراتی کام بھی، جس کے چلتے اینٹ بھٹوں کے مالکوں اور یہاں کام کرنے والے مزدوروں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہوگیا تھا۔

اینٹ بھٹیوں پر کام شروع، ویڈیو

اینٹ بھٹوں کے مالک کے مطابق لگاتار دو مہینے چلے اس لاک ڈاؤن سے ہمیں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور تمام جمع پونجی رقم ختم ہوگئی تھی لیکن اب حالات آہستہ آہستہ معمول پر آنے کے بعد اینٹ بھٹوں پر کام جاری ہوگیا جس سے مزدور سمیت مالکان نے بھی راحت کی سانس لی ہے لیکن اب بھی تعمیری کام رکے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہر شعبہ متاثر ہوا ہے لیکن اب حالات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں لیکن کاروبار کو دوبارہ پٹری پر لانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details