اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کانگریس کے 17 اراکین اسمبلی لاپتہ - کانگریس دو سیٹیں جیت سکتی ہے

مدھیہ پردیش میں حالیہ سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد اتوار کے روز وزیر اعلی کمل ناتھ نئی دہلی روانہ ہوگئے جہاں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

مدھیہ پردیش: کانگریس کے 25 اراکین اسمبلی لاپتہ
مدھیہ پردیش: کانگریس کے 25 اراکین اسمبلی لاپتہ

By

Published : Mar 9, 2020, 6:07 PM IST

Updated : Mar 9, 2020, 8:04 PM IST

اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے 17 اراکین اسمبلی لاپتہ ہو گئے ہیں اور سبھی کے فون بند ہیں۔

باغی اراکین اسمبلی بنگلورکے ریسارٹ پہنچے۔

اطلاعات کے مطابق ، کانگریس کے لاپتہ اراکین اسمبلی بنگلور کے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (HAL) ایئرپورٹ پر اترے۔

ذرائع کے مطابق باغی 17 اراکین اسمبلی بنگلور شہر کے مضافات میں واقع ایک ریسارٹ میں ہیں۔

آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدواروں کے انتخاب پر وزیر اعلی کے دو روزہ قومی دارالحکومت دہلی کے دورے کے دوران بات چیت کی امید ہے۔

ریاست سے راجیہ سبھا کی تین نشستوں کو پُر کرنے کے لیے انتخابات 26 مارچ کو ہوں گے جبکہ پرچہ نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 مارچ ہے۔

کانگریس دو سیٹیں جیت سکتی ہیں اور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ اور سابق مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا کو ان نشستوں کا سب سے بڑا دعویدار بتایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2020, 8:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details