اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش سیاحت میں آگے بڑھ رہا ہے: امیشا پٹیل - اردو نیوز مدھیہ پردیش

دارالحکومت بھوپال کے مانس بھون میں فٹنس ہیڈکوٹرس کے زیر اہتمام بیوٹی ایونٹ میگا سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل اور 'یہ ہے محبتیں' سے شہرت پائی امیت سونی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔

امیشا پٹیل
امیشا پٹیل

By

Published : Dec 20, 2020, 8:01 PM IST

Updated : Dec 20, 2020, 9:48 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے بھوپال کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھوپال ایک بہت اچھا شہر ہے، یہاں آتے ہی بہت ساری خوبصورت تصاویر دیکھنے کو ملی۔

انہوں نے بھوپال کی وی آئی پی لیک کی تعریف کی۔ امیشا پٹیل نے کہا کہ مدھیہ پردیش سیاحت میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ یہاں فلم کی شوٹنگ کے بہت سارے ہدایتکار اور پروڈیوسر آر ہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ بھوپال کی طرح دوسرے شہروں میں بھی فلم کی شوٹنگ کے لیے کام کرنے کے قابل ہونا چاہئے تاکہ لوگ یہاں فلمیں بنائیں، ہمیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ اس موقع پر امیشا نے بھی اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں معلومات دی۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد ان کی فلم دیسی میجک آئے گی، جس کے لیے وہ اسکرپٹنگ تیار کر رہی ہیں۔ جب صحیح وقت ہوگا تب اس کا اعلان کیا جائے گا۔

وہیں سنگھو بارڈر پر ہو رہے کسان تحریک کے چلتے تنازعات میں دلپریت اور کنگنا رناوت کے تنازع کو لیکر امیشا پٹیل نے کہا کہ میں یہاں ایوارڈ فنکشن میں آئی ہوں اور یہ بہت اچھا موقع ہے۔ میں یہاں اس طرح کی بات نہیں کرنا چاہتی۔

وہیں مدھیہ پردیش میں آئیفا ایوارڈ کو لیکر امیشا پٹیل نے کہا کہ ہر ریاست اور ہر شہر میں آئیفا ایوارڈ ہونا چاہیئے۔ ہمیں اس کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے۔ مدھیہ پردیش نے اس کے لیے قدم اٹھایا ہے تھا۔ امید ہے کہ اس پر غور کیا جائے گا اور ریاست میں آئیفا ایوارڈ منعقد کیا جانا چاہیئے۔ مدھیہ پردیش بیحد خوبصورت ریاست ہے۔

مزید پڑھیں:

کرینا کپور 'حمل' کے موضوع پر لکھیں گی کتاب

مانس بھون میں منعقد بیوٹی میگا سیمینار میں شہر کی ماڈلس نے فیشن شو کیا۔ اس تقریب میں سورت کی جمانی جانی میک اپ آرٹسٹ کویتا پٹیل نے ایڈوانس میک اپ لائیو ڈیمو دیا۔ اس کے ساتھ ہی شہر کی کئی ماڈلس نے برائیڈل ڈریس اپ کے ساتھ ریمپ واک کیا۔ اس موقع پر امیشا پٹیل نے سبھی بیوٹیشیئن کو سرٹیفکیٹ دیا اور آخر میں ریمپ واک کیا۔

Last Updated : Dec 20, 2020, 9:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details