اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - ای ٹی وی بھارت اردو

اندور میں آج ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر تنظیم خدمت خلق نے مسلم علاقے میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور خون عطیہ کیا۔

مسلم علاقے میں ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
مسلم علاقے میں ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jun 14, 2021, 8:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر تنظیم خدمت خلق کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

صوبے کے تجارتی دارالحکومت اندور میں لاک ڈاؤن کے بعد زندگی اب دھیرے دھیرے معمول پر لوٹ رہی ہے۔ خاص طور سے سماجی خدمات کے کاموں میں بھی تیزی آگئی ہے۔وہیں آج ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر تنظیم خدمت خلق نے مسلم علاقے میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا کیونکہ کورونا کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں لوگ خون عطیہ کرنے سے گریز کر رہے تھے۔ ایسے میں ان اسپتالوں کی بلڈ بینکوں میں خون کی کمی ہوگئی جس کو دور کرنے کے لئے سماجی تنظیم خدمت خلق نے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

مسلم علاقے میں ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور خون عطیہ کیا ۔بلڈ بینک انچارج ڈاکٹر اشوک گوتم نے بتایا کہ کورونا کا دور چل رہا ہے ایسے نازک وقت میں بھی خون عطیہ کرنے والے سماجی فاصلے اور دیگر احکامات پر بخوبی عمل کر رہے ہیں۔ وہیں جو خون ہمیں مل رہا ہے اسے ہم تین حصوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں ہمیں خون کی بڑی ضرورت ہے اور لوگ خون عطیہ بھی کر رہے ہیں، جوواقعی قابل تعریف ہے۔


خون عطیہ کرنے آئے نوجوانوں کے لیے تنظیم کی جانب سے ناشتے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ وہیںْ تنظیم کے محمد امجد خان نے بتایا کہ یہ ہمارا دوسرا خون عطیہ کیمپ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہر ضرورت مندوں کو خون با آسانی سے مل سکے کیونکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس نے کسی بے گناہ کی جان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا اور جس نے کسی کسی بے گناہ کا قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا ہم اسی سنت کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details