حالانکہ بعد میں ٹریک درست کرنے کے ساتھ ہی ریلوے کی آمد و رفت بحال کردی گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کل شام ہونے والے اس حادثے کے بعد بند ہوئے ریلوے ٹریک کی وجہ سے کئی ایکسپریس گاڑیوں کودوسرے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق چچنڈا ریلوے اسٹیشن سے آگے گھڈن کھاپا گھاٹ پر پتھر کاٹ کر ریلوے لائن بنانے کا تعمیری کام جاری تھا جس کے دوران پتھر کاٹنے کے لیے تعمیراتی کمپنی نے ایک دھماکہ کیا جس میں بڑے بڑے پتھر ڈاؤن ٹریک پر آگرے، یہی نہیں وہاں کام میں لگی جے سی بی مشین بھی ریلوے لائن پر گرگئی تھی۔